27 اپریل، 2024، 4:12 PM

اردن، ایران اور صیہونی کے درمیان میدان جنگ نہیں بنے گا، اردنی وزیر خارجہ

اردن، ایران اور صیہونی کے درمیان میدان جنگ نہیں بنے گا، اردنی وزیر خارجہ

اردن کے وزیر خارجہ نے ایران اور صیہونی رجیم کے درمیان کشیدگی پر موقف اختیار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے ایران کے بارے میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان میدان جنگ نہیں بنے گا۔

انہوں نے غزہ کو یومیہ پانچ سو امدادی کنٹینرز پہنچانے کے لیے ملک کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ 

اردنی وزیر خارجہ نے کہا: غزہ کی جنگ فلسطینی قوم اور غزہ کے عوام کے خلاف انتقام کی جنگ ہے۔ اس وقت جنگ کے خاتمے کا کوئی حقیقی امکان نہیں ہے۔

الصفادی نے مزید کہا: "غزہ میں انسانی تباہی کسی واضح حل کے بغیر شدت اختیار کر رہی ہے اور عالمی برادری کا موقف بدل چکا ہے اور سب جانتے ہیں کہ یہ جنگ بے سود ہے۔"

انہوں نے کہا: غزہ کے خلاف جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ خطے میں تنازعات میں اضافے کا باعث ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی رجیم کے ناجائز اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بیت المقدس میں عبادت گاہوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عیسائیوں اور مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

News ID 1923610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha